دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہینے کی پہلی تاریح کو یہُوداہ کے ناظم زرُبابل بن سیالتی ایل اور سردار کاہن یُشوع بن یہُو صدق کو حجی بنی کی معرفت خُداوند کا کلام پُہنچا۔
تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسودہ نہیں ہوتے۔تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گر نہیں ہوتےاور مزدور اپنی مزدوری سورا خُدا رتھیلی میں جمع کرتا ہے۔
تُم نے بُہت کی اُمید رکھی اور دیکھو تھوڑا ملا اور جب تُم اُسے اپنے گھر میں لاے تو میں نے اُسے اُڑادیا ۔ ربُ الافواج یُوں فرماتا ہے کیوں؟ اس لے کہ میرا گھر ویران ہے اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گھر کو دوڑا چلا جاتا ہے۔
اور میں نے خوش سالی کو طلب کیا کہ مُلک اور پہاڑوں پر اور اناج اور نئی مے اور تیل اور زمین کی سب پیداوار پر اور انسان وحیوان پر اور ہاتھ کی ساری محنت پر آئے۔
تب زرُبابل بن سیالتی ایل اور سردار کاہن یُشوع بن یہُو صدق اور لوگوں کا سب بقیہ خُداوند اپنے خُدا کے کلام اور اُس کے بھیجے ہُوے حجی نبی کی باتوں کے شنوا ہُوے اور لوگ خُداوند کے حُضور ترسان ہوئے۔
پھر خُداوند نے یہُوداہ کے ناظم زُربابل بن سیالتی ایل کی اور سردار کاہن یشوع بن یُہو صدق کی اور لوگوں کے بقیہ کی رُوح کو ترغیب دی۔ پس وہ آکر ربُ الافواج اپنے خُدا کے گھر کی تعمیر میں مُشغول ہوئے۔